پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا
کیپشن: پی آئی اے کے مسافروں کو پاکستان سے یو اے ای کے سفر میں 20 فیصد رعایت 12 اگست تک دی جائے گی۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

لاہور: پی آئی اے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ رعایتی ٹکٹس متعارف کرا دیئے گئے جبکہ لندن اور عرب امارات کے مسافروں سمیت طلباء کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لندن سے سیالکوٹ کے مسافروں کو 24 ستمبر تا 30 نومبر تک 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پی آئی اے کے مسافروں کو پاکستان سے یو اے ای کے سفر میں 20 فیصد رعایت 12 اگست تک دی جائے گی۔پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک دس فیصد کرایوں میں رعایت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ بزرگوں کو سرپرائز ہولی ڈیز اسکیم کے تحت 10 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ اسکول کے طلباء اور طالبات کو بھی 10 فیصد کم کرائے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔