سعودی فضائی سکیورٹی حکام نے حج آپریشن کا آغاز کردیا

سعودی فضائی سکیورٹی حکام نے حج آپریشن کا آغاز کردیا

ریاض :سعودی عرب کے دیگر اداروں کی طرح فضائی سکیورٹی حکام نے بھی حج آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔


فضائی سکیورٹی نے اپنے تمام عملے کو عازمین حج کی سکیورٹی کے لیے چوکس کردیا ہے۔ عازمین حج کی نقل وحرکت کی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نگرانی کی جاری ہے۔حج فضائی سکیورٹی آپریشن میں فضائیہ کے علاوہ دیگر سکیورٹی اداروں کے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی اے ایس پی کے مطابق حج سکیورٹی آپریشن نہ صرف مکہ معظمہ میں جاری ہے بلکہ مدینہ منورہ میں بھی جاری ہے۔ فضائی آپریشن کے دوران حجاج کرام کی نقل وحرکت، ٹریفک کے مسائل کوکنٹرول کرنے، آتش زدگی کے واقعات پر قابو پانے، حجاج کرام کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے دیگراداروں کی لاجسٹک اور سکیورٹی معاونت، غیر مجاز لوگوں کو حجاج میں شمولیت سے روکنے کے لیے آپریشن میں معاونت اور ہجوم پرقابو پانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کی سکیورٹی اور ان کی نقل وحرکت کو منظم کرنے کے لیے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں کی ایمرجنسی ٹیمیں، طبی عملہ، ایمبولینسیں اور دیگر شعبوں کے حکام تعینات کیے گئے ہیں۔