افغان صوبے ہرات میں ہائی وے پر دھماکا، 34 افراد جاں بحق

افغان صوبے ہرات میں ہائی وے پر دھماکا، 34 افراد جاں بحق
کیپشن: بس مسافروں کو ہرات سے صوبہ فراہ لے کر جا رہی تھی۔۔۔۔فوٹو/ اے ایف پی

قندھار: افغان صوبے ہرات میں بم دھماکے سے 34 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح ہرات قندھار ہائی وے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ ہائی وے پر دھماکا اس وقت ہوا جب ایک بس مسافروں کو ہرات سے صوبہ فراہ لے کر جا رہی تھی اور دھماکے کے نتیجے میں بس تباہ ہو گئی۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے سے بس میں سوار 17 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔