چوہدری شوگر ملز کیس، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نیب کے سامنے پیش

 چوہدری شوگر ملز کیس، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نیب کے سامنے پیش
کیپشن: نیب نے آج حسن نواز، حسین نواز اور عباس شریف کے بیٹے عبدالعریز کو بھی طلب کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئیں۔ نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کیا تھا اور وہ بدھ کی صبح نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں نیب کی ٹیم نے تقریباً 40 منٹ تک ان سے پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے آج حسن نواز، حسین نواز اور عباس شریف کے بیٹے عبدالعریز کو بھی طلب کیا تھا اور طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر ملزم میں شیئر ہولڈرز ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر ، حسن، حسین نواز اور عبدالعزیز کو 8 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔