چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے نمبر گیم پورے نہ ہونے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے فیصلے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ صادق سنجرانی نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ شکست کی خفت اٹھانے کے بجائے مستعفی ہونے کو ترجیح دیں گے۔

تنہا فیصلہ کرنے کے بجائے حکومت کے جواب کا انتظار کریں گے۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک صادق سنجرانی کو کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے نمبر گیم پورے نہ ہونے پر مفاہمت کی کوششیں کیں جو ناکام رہیں۔

عمران خان نے اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کے لیے منانے کا فیصلہ کیا۔