حکومت کا عیدالضحی کے لیے 4 چھٹیوں  کا اعلان

حکومت کا عیدالضحی کے لیے 4 چھٹیوں  کا اعلان
کیپشن: Image Source: Twitter Account

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عیدالضحی کے لیے 4 چھٹیوں  کا اعلان کردیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، وزارت داخلہ نے عیدالضحی کے لیے 4 چھٹیوں کا باقاعدہ  نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گے  جمعہ 16 اگست کو سرکاری دفاتر کُھلیں گے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے لیے رویت ہلال کی نئی پیش گوئی کر دی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ساتھ چاند کی تاریخ کا تنازعہ ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اپنے تازہ اعلامیے میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند 2 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور نتیجتاً پاکستان میں عیدالاضحیٰ 12 اگست بروز پیر ہونا یقینی ہے۔