زلمے خلیل زاد سول وعسکری قیادت سے ملاقات کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے

زلمے خلیل زاد سول وعسکری قیادت سے ملاقات کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے
کیپشن: Image Source: Zalmay Khalilzad Twitter Account

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچیں گےجہاں وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا دورہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے کے حوالےسے اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچیں گےجہاں وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی عہدیدار کا دورہ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے، زلمے خلیل زاد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر پاکستانی عہدیداروں سے اہم مشاورت کریں گے۔ زلمے خلیل زاد کل دوپہر دفتر خارجہ آئیں گے، زلمےخلیل زاد کی وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات شیڈول ہے۔

 

زلمے خلیل زاد نے مزید بتایا کہ دوحہ میں اگر طالبان نے اپنا کردار ادا کیا تو وہ اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ کسی معاہدے پر پہنچا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ  زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم اور افغان صدر کے درمیان براہ راست بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر اقتصادی تعاون پورے خطے کو آگے لے کر جائیگا۔