ملک بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی، محکمہ موسمیات

ملک بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ملک بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راوالپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ چکوال، جہلم ،اٹک، فیصل آباد، بہا ولنگر، ساہیوال میں آج  بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔لاہور، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، صوابی، مردان، بونیر،چارسدہ، نوشہرہ اور سوات میں بارش کا امکان ہے، ایبٹ آباد ،مانسہرہ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع زیارت، قلات، بارکھان، موسیٰ خیل، خضدار اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔