اسرائیل نے ایسٹرازینیکا ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگانے کا فیصلہ کر لیا

Israel, third dose, AstraZeneca vaccine, WHO, United States

نیو یارک: اسرائیل نے کورونا کے خلاف بنائی گئی ایسٹرازینیکا ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔

نو منتخب اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق 60 سال سے زائد افراد کو ایسٹرازینیکا کی تیسری خوراک بھی لگائی جائے گی ۔ حکام کے مطابق کورونا کے خلاف بہتر مدافعت پیدا کرنے کے لیے تیسری خوراک لگانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ اسرائیل دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں ایسٹرازینیکا ویکسین کی 3 خوراکیں لگائی جائیں گی ۔

ادھر ، پاکستان میں کورونا کے یومیہ کیسز اور اموات میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 65 مریض جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار ، 358 ہوگئی جبکہ 4 ہزار ، 950 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 10 لاکھ ، 29 ہزار ، 810 تک پہنچ چکی ہے ۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ، 58 ہزار ، 479 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی ۔