نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں طالبان-چین مذاکرات کے تجزیے پر بھارتی میڈیا کا واویلا

نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں طالبان-چین مذاکرات کے تجزیے پر بھارتی میڈیا کا واویلا
کیپشن: نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں طالبان-چین مذاکرات کے تجزیے پر بھارتی میڈیا کا واویلا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: امریکا کے افغانستان سے نکلنے کے بعد افغان امن عمل کی کوششیں بھارت کو کھٹکنے لگیں۔ چین میں افغان طالبان کے مذاکرات ،اور،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے  دورہ چین  کیخلاف بھارتی میڈیا زہر اگلنے لگا۔۔

افغانستان میں امن کا بھارت مخالف ، نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں طالبان  چین مذاکرات اور سی پیک کی خطے میں اہمیت کےتجزیے نے بھی بھارتی میڈیا کو مرچیں لگا دیں۔ 

امن کوششوں پر ملا برادر کا چین سمیت دنیا بھر کے سامنے پروٹوکول بھارت کو پسند نہ آیا۔ بھارتی میڈیا نے ملا برادر پر بھی کیچڑ اچھالنا شروع کر دیا۔ انہیں دہشت گرد اور افغان امن کے دشمنوں میں شمار کرنے کی گھناؤنی چال۔ 

بھارتی میڈیا میں نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں طالبان چین مذاکرات پر کیے گئے تجزیے کیخلاف بھی پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ 

طالبان کو بھارتی میڈیا دہشت گرد بنا کر پاکستان کو ان کا حمایتی ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے جبکہ افغان عوام کو پاکستان  مخالف ثابت کرنے کے بے بنیاد دعوے بھی کر رہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا وزیراعظم عمران خان کے افغان صدر اشرف غنی کو آئینہ دکھانے کو بھی منفی انداز میں پیش کر رہا۔ طالبان کی افغانستان میں پیش قدمی کے بجائے بھارت کا میڈیا افغان سکیورٹی فورسز کی نام نہاد کامیابیوں کے گن گا رہا کیونکہ بھارت کو افغان امن عمل راس نہیں آ رہا۔