لندن میں عدم اعتماد کا فیصلہ کرنے والے نواز شریف اب حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں: شیخ رشید

لندن میں عدم اعتماد کا فیصلہ کرنے والے نواز شریف اب حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا اور اب وہی نواز شریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’چین، دبئی قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ آیا۔ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔ 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا اور ٹی ٹی پی کا فاٹا مرجر پر ایک ہی موقف ہے۔ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔‘ 

e068eac6085b850896c94a09478d58f5


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی نواز شریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ معاشی طور پر ملک جام ہو گیا ہے۔ بجلی، گیس کے بل، فکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دے سکتے۔ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔‘ 

352d0c574e7ebbd340e7809f50a69dd4

مصنف کے بارے میں