شاہد خاقان نے بھارتی کمپنی سے لاکھوں ڈالرز لیے: چیف آف سٹاف عمران خان شہباز گل 

شاہد خاقان نے بھارتی کمپنی سے لاکھوں ڈالرز لیے: چیف آف سٹاف عمران خان شہباز گل 
سورس: File

لاہور: عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے انڈین کمپنی سے لاکھوں ڈالرز لینے کے سکینڈل کو منظر عام پر لے آئے ۔ شہباز گل کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم اگر مزید ذلیل ہونا چاہتی ہے تو پنجاب میں گورنر راج لگائے ہم ویلکم کریں گے ن لیگ کی قیادت ہی نہیں یہ پوری پارٹی چور ہے۔

ایون وزیر اعلی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نےالزام لگایا کہ 30 دسمبر 2015  سے بطور وفاقی وزیر پیٹرولیم انہوں نے تین ٹی ٹیز وصول کیں جو سدھارتھ کمپنی جو کہ ایک انڈین کمپنی ہے سے وصول کیں جسکی مالیت نو لاکھ اڑتیس ہزار ڈالر ہے۔  مذکورہ کمپنی نے شاہد حاقان عباسی کو کنسلٹنسی فیس کی مد میں اکاؤنٹ میں جمع کروائیں جس کی دستاویز بھی انہوں نے میڈیا کو دکھائیں ان کا کہنا تھا کہ کیا رقم غداری کی زمرے میں آئے گی یا پھر جاسوسی کے؟ 

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمارا کام ہے عدالت کو ثبوت فراہم کرنا جو ہم کر رہے ہیں لیکن سزا دینا عدالتوں کا کام ہے۔ نواز شریف اور مریم کو سزا ہمارے ہی دور میں ہوئی ۔صحافی کے سوال کے جواب میں یہ کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم نے مزید رسوائی لینی ہے تو پنجاب میں گورنر راج لگائے ہم اسے ویلکم کریں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں