ٹک ٹاک نے منی گیمز متعارف کرادیں 

ٹک ٹاک نے منی گیمز متعارف کرادیں 
سورس: File

بیجنگ : معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ایپ میں چند منی گیمز کو متعارف کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 9 گیمز ہیں جن کو کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے قبل ایڈ لنک آپشن کے طور پر ایڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے والے افراد لنک پر کلک کرکے گیم کھیل سکیں گے جبکہ وہ اس گیم کو کھیلتے ہوئے ریکارڈ بھی کرسکیں گے جسے ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا جاسکے گا۔

ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے گیمز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور نئے فیچرز کی آزمائش کرتے ہیں۔ اس وقت ہم ایچ ٹی ایم ایل 5 گیمز کو ٹک ٹاک کا حصہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گیمز کی آزمائش کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ صارفین گیمز پر مبنی مواد پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ 9 گیمز مختلف گیمنگ اسٹوڈیوز نے تیار کی ہیں اور اس وقت امریکا اور برطانیہ میں ٹک ٹاک صارفین کو دستیاب ہیں۔

مصنف کے بارے میں