عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن بھی کھل کر سامنے آگیا 

عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن بھی کھل کر سامنے آگیا 
سورس: File

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کچھ فیصلوں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جبکہ حقائق کچھ  اس کے برعکس ہیں۔ دنیا کے صرف دو ممالک بھارت  اور برازیل میں ای وی ایم زیر استعمال ہے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان ممالک کو یہ سسٹم اپنانے میں 22 سے 25 سال لگے ۔برازیلین سفیر نے کہا 2023 کے الیکشن ای وی ایم پہ ہونا معجزہ ہوگا ۔الیکشن کمیشن اس وقت بھی ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ ہر کام کررہا ہے ۔

اوورسیز ووٹنگ کیلئے کو سسٹم نادرا نے بنایا تھا اس پر پارلیمان میں بحث  نہ ہوسکی حکومت نے سپینش فرم سے اس سسٹم کا آڈٹ بھی کروایا ۔اس وقت کے سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ اگر نادرا کا بنایا گیا سسٹم استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازعہ ہو جائیگا۔

مصنف کے بارے میں