حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف ، پٹرول کی قیمتیں کم کردیں 

حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف ، پٹرول کی قیمتیں کم کردیں 
سورس: File

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 5پیسے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی  قیمت  227روپے 19پیسے ہوگئی ہے۔ اعلان وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔

حکومت کی طرف سے ڈیزل کی قیمت میں 8روپے95پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس سے ڈیزل  کی نئی قیمت244روپے95پیسے ہوگئی۔ 

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے62 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں