مریخ جیسے ماحول میں آلو اگانے کا کامیاب تجربہ

مریخ جیسے ماحول میں آلو اگانے کا کامیاب تجربہ

نیویارک:مریخ پر جانے والوں کے لیے سائسندانوں نے کھانے کی سبزی کا بندوبست تو کر لیاہے ۔ اب انہیں مریخ پر تازہ ترین آلو کھانے کو مل سکیں گے ۔

تفصیلات کے ماہرین نے ماحولیاتی لحاظ سے مریخ سے مطابقت رکھنے والی زمین پر کئی ماہ کی جدوجہد کے بعد آلو اگانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک تجربہ گاہ قائم کرکے وہاں زمین کے ایک مخصوص حصے کو مریخ جیسا ماحول فراہم کیا ۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس تجربہ گاہ میں مریخ کی طرح نقطہ انجماد سیکڑوں درجے نیچے رکھا گیا اور ساتھ ہی کاربن مونو آکسائیڈ کی بلند ترین سطح اور ہوا کے دبائو کو 19؍ ہزار 700؍ فٹ پر موجود دبائو کے مساوی کیا گیا۔

تجربہ گاہ میں رات اور دن کے اوقات میں اتنی ہی روشنی فراہم کی گئی جتنی مریخ پر سورج کی روشنی موجود ہوتی ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے تعاون سے یہ تجربہ کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم پیرو یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی شامل تھے۔