اڑیسہ میں ریلوے سٹیشن پر علیحدگی پسندوں کا حملہ اور متعدد دھماکے:بھارتی میڈیا

 اڑیسہ میں ریلوے سٹیشن پر علیحدگی پسندوں کا حملہ اور متعدد دھماکے:بھارتی میڈیا

نئی دہلی:نئی دہلی کی ریاست اڑیسہ میں ڈوئکا ریلوے سٹیشن پر علیحدگی پسندوں نے حملہ کیا اور ان کی جانب سے 2دھماکے کئے گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ڈوئکا ریلوے سٹیشن پرعلیحدگی پسندوں نے دھماکے کئے اور فرار ہو گئے ۔دھماکوں کے نتیجے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔

حملہ کرنےوالے علیحدگی پسندوں کی تعداد 30 سے زائد تھی جو فرار ہو گئے ۔باغی بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا دورہ اڑیسہ کیخلاف احتجاجی بینرز چھوڑ کر فرار ہو گئے۔