اسلام آباد : بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار پر والدین کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد : بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار پر والدین کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی نے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 جی سیون ٹو کے رہائشی نے پولیو ٹیم پہنچنے پر اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا اور عملے کو دھمکیاں دیں جس پر ملزم کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

بھارت میں مودی کیخلاف علیحدگی پسندوں نے ریلوے سٹیشن پر حملہ کر دیا ، جاتے ہوئے ایسی چیز چھوڑ گئے کہ سب کو حیران کر دیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے انکار کے بعد اسسٹنٹ کمشنر خود اسے قائل کرنے کیلئے گئے مگر اس کے باوجود اس نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا اور انہیں بھی دھمکیاں دیں ۔

ملزم کے خلا ف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیو ٹیم کو دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں