آئل ٹینکر کی ٹکر سے تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد جاںبحق

آئل ٹینکر کی ٹکر سے تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد جاںبحق

کوٹ ادو کی تحصیل قصبہ گورمانی آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل سے ٹکر میں 3سگے بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع  کے مطابق حادثے مظفر گڑھ کے قصبہ گرمانی کے قریب پیش آیا ،حادثے میں آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار4افراد کو کچل دیا ،مرنے والوں میں 3بھائی اور ایک کزن شامل ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے ،جس کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہیں.