دفتر دیر سے پہنچنے کا بہترین بہانہ جانیئے

دفتر دیر سے پہنچنے کا بہترین بہانہ جانیئے

 نیویارک: ایک صاحب جب اپنی گاڑی کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ ایک مگرمچھ گاڑی کے نیچے آرام فرما رہا ہے۔ اُن صاحب نےاسی وقت  مگرمچھ کی اسی حالت میں ایک تصویر لے لی۔ لگتا ہے تصویر لیے جانے پر مگرمچھ کافی خوش ہوا، کیونکہ وہاں سے ہلا ہی نہیں۔ ان صاحب نے یہ تصویر ریڈٹ پر پوسٹ کر دی۔ وہاں پر ملنے والے بے شمار کمنٹس میں ایک کمنٹ یہ بھی تھا کہ اس تصویر کو محفوظ کر لیتے ہیں۔ 

اگر کبھی دفتر دیر سے پہنچے تو یہ تصویر دکھا کر بچ جائیں گے۔ جن صاحب نے یہ تصویر کھینچی اُ ن کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کون تھے؟ اُن کا کہاں سے تعلق تھا؟ انہوں نے اس مصیبت سے کیسے جان چھڑائی؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ پہلے ہی یہ تصویر اپنے دفتر دکھا چکے ہوں؟ امریکی ریاست فلوریڈا میں مگرمچھوں کی بہتات ہے۔ اکثر مگرمچھ 15 فٹ تک بڑے ہوتے ہیں۔ یہ مگر مچھ لوگوں کے باغات، گالف کورس اور مکانات کے پیچھے پائے جاتے ہیں۔