جنوبی سوڈان میں پاکستانی انجینئر ایاز حسین سمیت 3 مغوی بازیاب

جنوبی سوڈان میں پاکستانی انجینئر ایاز حسین سمیت 3 مغوی بازیاب

خرطوم:سوڈان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان سے پاکستانی انجینئرسمیت 3 مغویوں کو رہا کرالیا گیا۔

گزشتہ روزسوڈانی وزارت خارجہ کے سینئر افسر نے دار الحکومت خرطوم میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستانی انجینئر ایاز حسین اور دو بھارتیوں کو سفارت خانوں کے حوالے کردیا گیا ہے.

واضح رہے کہ سوڈان میں گزشتہ کافی عرصے سے اغواہ  پاکستانی شہریوں کے لیے حکومتی حلقوں سمیت کئی تنظیموں نے کوشش کی تھی ۔ جس کے بعد سوڈانی حکومت نے تمام افراد کو باحفاظت بازیاب کروالیاہے ۔