آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، سہیل امان

 آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، سہیل امان

رسالپور: پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 118ویں کمبیٹ سپورٹ کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ خطے سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔انکا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ایئر چیف مارشل سر سٹیفن ہِلیر نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایئرفورس دہشت گردی کی جنگ جیتنے پرتحسین کی مستحق ہے۔

اس موقع پربرطانوی فضائیہ کے سربراہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ، پیریڈ کا معائنہ بھی کیا۔تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ،، جنگی طیاروں کے فلائی پاسٹ نے سماں باندھ دیا۔39ویں BLPC کورس میں ایوی ایشن کیڈٹ محمد زادہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،،میمونہ لیاقت 118 ویں کمبیٹ سپورٹ کورس میں بہترین کارکردگی پر اصغر خان ٹرافی کی حقدار ٹھہریں۔

مصنف کے بارے میں