ملتان : ڈینٹل اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا ایم ایس کے رویے کیخلاف احتجاج

ملتان : ڈینٹل اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا ایم ایس کے رویے کیخلاف احتجاج

ملتان: ڈینٹل ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے سروس سٹرکچر کے حصول اور ایم ایس کے ناروا رویے کے خلاف ہسپتال کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔درجہ چہارم مظاہرین نے ڈسٹرکٹ جیل روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔مظاہرین کی جانب سے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر حکومت پنجاب اور ایم ایس کے خلاف نعرے بازی بھی جاری ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سروس سٹرکچر عملی طور پر بحال کیا جائے،ایم ایس ڈینٹل ہسپتال کی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرایا جائے،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں