مجھ جیسا آدمی سیاست نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

مجھ جیسا آدمی سیاست نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھ جیسا آدمی سیاست نہیں کرسکتا،میں جس بھی سیاسی جماعت میں جاوں گا وہ مجھے جلد نکال دے گی۔اپنے گھر میں ہر کوئی نمبر ون ہی ہوتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میںشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہر اچھے کام میں سب سے آگے ہی رہا ہوں، اگر کوئی اچھاکام کرے تو ہمیں اس کی تعریف بھی کرنی چاہیے، خیبر پختونخوا میں عمران خان اور پنجاب میں شہباز شریف اچھے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت میں نہیں جا سکتا، کچھ عرصے کے بعد میں اپنی ہی جماعت کے خلاف باتیں کررہا ہوں گا اس لیے مجھے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے کچھ عرصہ پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف بہترین وزیر اعلی ہیں۔ آفریدی کا یہ بیان آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 29 جنوری کو پشاور میں ایک تقریب کے شرکا سے لالہ کی موجودگی میں سوال کیا کہ کون سا وزیر اعلی سب سے بہترین ہے۔

تو حاضرین کی اکثریت نے پرویز خٹک کو پاکستان کا نمبر ون وزیر اعلی قرار دیا ، حاضرین کا جواب سن کر عمران خان نے شاہد آفریدی کی اس طرف توجہ دلائی اور کہا کہ سن لیا تم نے شاہد، پرویز خٹک پاکستان کا نمبر ون وزیر اعلی ہے۔ جب میزبان نے اس سارے واقعے کے حوالے سے شاہد آفریدی سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے تو کوئی بھی اپنے گھر میں نمبر ون بن سکتا ہے، میں بھی