سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد محمود الحسن عرف خواجہ مدنی ساتھی سمیت ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد محمود الحسن عرف خواجہ مدنی ساتھی سمیت ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کا امن دشمنوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جندولہ کے قریب آپریشن کیا ہے۔ آپریشن میں خطرناک دہشتگرد محمود الحسن عرف خواجہ مدنی اور اسکا ساتھی ہلاک ہو گیا۔


ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ادھر ایف سی بلوچستان نے تلی اور سبی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ، اینٹی ٹینک اور بارودی سرنگوں سمیت 10 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

نیو نیوز  کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں