100ویں سالگرہ پر ملازمت کی خواہش

100ویں سالگرہ پر ملازمت کی خواہش

 نیوجرسی: کہتے ہیں انسان وقت کے ساتھ ساتھ بدل جاتا ہے اور بڑھاپے میں تو بالکل ہی بچوں کا رویہ اپنا لیتا ہے اور بغیر سوچے سمجھے کسی بھی خواہش کا اظہار کر دیتا ہے ایسا ہی کیا ہے امریکا کے سو سالہ شخص نے اپنی 100ویں سالگرہ پر۔سو سالہ اس شخص نے اپنی پرانی کمپنی میں ملازمت کی خواہش کی ہے۔
نیوجرسی کے بِل ہینسن نامی شہری کو ریٹائر ہونے سے نفرت ہے اور ان کی یہ بات ان کی پرانی کمپنی نے سن لی اور انہیں عین سالگرہ والے دن کام پر بلایا۔ جب وہ اپنی کمپنی پہنچے تو وہاں سارے پرانے دوست ان کے منتظر تھے جنہوں نے بِل کے لیے خاص کیک کا انتظام کررکھا تھا اور سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا۔

اس روز 100 سالہ بِل ہینسن نے پورے دن کام کیا اور انہیں ایک ڈالر معاوضہ دیا گیا۔
سالگرہ منانے اور معاہدے پر دستخط کرنے کے 15 منٹ بعد بِل نے کام شروع کردیا۔ ہینسن نے اس کمپنی کی 32 سال خدمت کی اور 97 سال کی عمر میں بڑی مشکل سے ریٹائر ہوئے کیونکہ وہ ریٹائرنہیں ہونا چاہتے تھے۔