موجودہ حکومت کے تمام کام کشمیر دشمن ثابت ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

موجودہ حکومت کے تمام کام کشمیر دشمن ثابت ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت کا کارنامہ یہ ہے کہ چھے ماہ میں ،100 شہری قتل ،17ہزارزخمی،11ہزار گرفتار900 پی ایس اے کے تحت جیل میں اور75ہزار مکانوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے ۔ ایک جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ، فوجی اور علیحدہ پنڈت کالنیوں کی منصوبہ بندی، شرناتھیوں کو مستقل باشندگی دینے اور دفعہ 370کو کمزور کرنے ے سازشوں میں مسلسل معاونت کرنا پی ڈی پی حکومت کے اڑھائی سال کے رپورٹ کارڈ کی چند جھلکیاں قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی بھاجپا اتحاد ریاستی عوام کیلئے ایک بدشگون ثابت ہوا ہے۔

خانیار میں چناؤ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کارگذار صدر نے کہا کہ جب سے یہ حکومت معرض وجود آئی ہے تب سے ریاست میں ہر ایک معاملے میں بے چینی اور غیر یقینیت ہے۔ محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ وہ اپنی حکومت کے رپورٹ کارڈ کے بلبوتے پر عوام سے ووٹ طلب کریں گے لیکن جب ان کی حکومت کے کام پر نظر دوڑائی جاتی ہے تو ایک بھی عوام دوست اقدام نظر نہیں آتا ہے، موجودہ حکومت کے تمام کام عوام دشمن اور کشمیر دشمن ثابت ہوئے، تعمیرو ترقی کی سطح پر بھی یہ حکومت اوندھے منہ گرگئی، ہماری سابق حکومت کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور زیر تعمیر پروجیکٹوں پر نئے سرے سے سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ پی ڈی پی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں