دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں مختلف اشیا پر 80 فیصد رعائت

دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں مختلف اشیا پر 80 فیصد رعائت

 دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں دکانداروں نے سردی کے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی سردیوں کی مصنوعات خاص طور پر کپڑے اور جوتوں پر 80فیصد ڈسکاﺅنٹ سیل کا آغاز کر دیا ہے۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق سیل کا آغاز ہوتے ہی خریداروں کی بڑی تعداد نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا رخ کیا جس کی وجہ سے دوپہر سے ہی دکانوں پر کافی رش دیکھنے میں آیا ہے۔

ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں موجود دکانیں سیل کی وجہ سے دن 11سے رات 11بجے تک کھلی رہتی ہیں۔سیل کی وجہ سے مقامی رہائشی اور سیاح دونوں فائدہ اٹھا نے میں مصروف ہیں ،خاص طور پر ایسے سیاح جو سرد علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں.

ان کے لئے سیل بہت اہمیت کی حامل ہے۔ سیل کے ساتھ انعامی سکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے جس میں بڑوں کے لئے 10درہم اور بچوں کے لئے 5درہم کا ٹکٹ رکھا گیا ہے۔