فلم ’چلے تھے ساتھ ‘ کاگانا ’پریاں‘سوشل میڈیا پر وائرل

فلم ’چلے تھے ساتھ ‘ کاگانا ’پریاں‘سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری ایک طویل عرصے کے بعد بحال ہوئی ہے جو کہ پاکستانی شائقین کے لیے انتہائی خوش آئند بات ہے ۔پاکستانی اداکارہ سائرہ شہروز فلم 'چلے تھے ساتھ' کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں اور مداح طویل عرصے سے اس فلم کا انتظار کررہے ہیں، اور ان کی بےتابی کو مزید بڑھانے کے لیے فلم ساز نے پہلا گانا ریلیز کردیا۔اس فلم کا پہلا گانا 'پریاں' ہلکی پھلکی موسیقی پسند کرنے والے افراد کے لیے ایک تحفہ ہے،جس میں فلم کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے ۔
’پریاں' گانے میں اس فلم میں موجود کاسٹ کے پاکستان کے شمالی علاقوں میں کیے جانے والے خوبصورت سفر کو دکھایا، 2 منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں فلم کے مرکزی کرداروں کے درمیان رومانوی کہانی کو بھی پیش کیا گیا۔
اس گانے کو شہاب حسین اور ذیشان لالانی نے تحریر کیا جس کی گلوکاری شہاب حسین نے ہی کی،اس فلم کی کاسٹ میں سائرہ شہروز کے ساتھ کینٹ ایس لیونگ، بہروز سبزواری، ڑالے سرحدی، منشا پاشا، اسامہ طاہر، فارس خالد، شمیم ہلالی اور شیرباز کلیم شامل ہیں۔
فلم 'چلے تھے ساتھ' رواں سال 21 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔