فوجی عدالتوں کو 2 سال کی توسیع مل گئی

فوجی عدالتوں کو 2 سال کی توسیع مل گئی

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے فوجی عدالتوں سےمتعلق 28 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے۔ اس بل یا قانون کے تحت دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کرنے اور اسے اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت ہو گی۔

ایکٹ آف پارلیمنٹ 7 جنوری 2017 سے نافذالعمل ہو گا جبکہ 2 سال مکمل ہونے پر خود بخود ختم تصور کیا جائے گا۔

فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کے لیے توسیع کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی میں ترمیم کا بل منظور کیا تھا جس کے بعد بل کو ایوان صدر بھجوایا گیا تھا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں