اسٹیٹ بینک نے ایدھی یادگاری سکہ جاری کر دیا

اسٹیٹ بینک نے ایدھی یادگاری سکہ جاری کر دیا

کراچی: یادگاری سکہ عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے وصول کیا۔  اس سکے کی ایک طرف اردو زبان میں ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ اور ایدھی کے وفات کا سال یعنی کے 2016 تحریر کیا گیا ہے جبکہ سکے کی دوسری جانب عبدالستار ایدھی کی تصویر کندہ ہے اور ان کی تصویر کے اوپر ’عہد انسانیت عبدالستار ایدھی‘ نمایاں طور پر لکھا گیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن اس وقت بھی وسیع پیمانے پر ایمبولینس سروس، مفت ہسپتال، اور لاوارث بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے لیے متعدد دارالامان چلا رہی ہے۔ پاکستان میں ایک مثال زبان زد عام رہی ہے کہ حکومت کی سروس سے پہلے ہی ایدھی کی ایمبولینسیں متاثرہ افراد تک پہنچ جاتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں