لاہور میں رنگا رنگ ’ایٹ لاہور‘ فوڈ میلے کاا نعقاد

لاہور میں رنگا رنگ ’ایٹ لاہور‘ فوڈ میلے کاا نعقاد

لاہور:یوں تو دنیا بھر میں کھانے کے شوقین افراد پائے جاتے ہیں لیکن لاہوری اس حوالے سے خاصے مشہور ہیں جہاں کہیں کھانے کی بات ہو وہں لاہوریوں کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور یہ بات کافی حد تک درست بھی ہے ۔لاہوریوں کی اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے ’لاہور ایٹ‘ میلے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

اس فیسٹیول کو دراصل فروری کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث اسے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ایسا ہی ایک فیسٹول کراچی میں ہو چکا ہے جسے ’سی کے او‘ نامی کمپنی آرگنائز کروا رہی ہے۔


سی کے او کے ڈائریکٹر اسلم خان کا کہنا تھا کہ لاہور ایٹ فیسٹیول رواں برس فورٹریس اسٹیڈیم میں منعقد کیا جارہا ہے جہاں لوگوں کی آمد گیٹ نمبر ون سے ہوگی، جبکہ گیٹ نمبر سے باہر جانے کا راستہ ہوگا، اسٹالز لگانے والے گیٹ نمبر 2 سے داخل ہوسکیں گے۔
اسلم خان کے مطابق 'پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد یہ لاہور کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، لاہور میں دھماکا ہونے کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد حکومت نے ہمیں دیا ہوا این او سی منسوخ کردیا تھا، پیر (27 مارچ) کو ہمیں فورٹریس اسٹیڈیم میں ایونٹ کرنے کی اجازت ملی'۔ فیسٹیول کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔


لاہور ایٹ فیسٹیول میں کئی کھانوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان فوڈ اسٹالز کے علاوہ لائیو میوزک بھی پیش کیا جائے گا، گلوکار علی سیٹھی بھی اس فیسٹیول کے دوسرے دن پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔