کراچی :ڈاکٹر عاصم حسین 19 ماہ بعد رہا

کراچی :ڈاکٹر عاصم حسین 19 ماہ بعد رہا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے 2 مقدمات میں سابق وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے احکامات جاری کئے جس کے بعد انھیں 19 ماہ بعد رہا کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو جناح ہسپتال سے کلفٹن میں واقع ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی فزایو تھرپی ہو گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی ڈاکٹر عاصم حسین کومبارک باد دی۔ بلاول بھٹو نے حوصلے کی تعریف کی اور اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے انتہائی مشکل حالات کا بہادری سے سامنا کیا۔ وفاقی حکومت کی انتقامی کارروائیاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔

29 مارچ کو ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی تھی ۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو پچیس پچیس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین پر 479 ارب روپے کی کرپشن کے دو ریفرنسز دائر تھے۔

ڈاکٹر عاصم پر اپنے ہسپتال میں دہشتگردوں کا علاج کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جس میں ان کی ضمانت ہو چکی تھی۔ تاہم گزشتہ روز سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ میں درخوست دائر کی کہ دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا وہاں پاسپورٹ جمع کرا دئیے۔

درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ محفوظ فیصلے میں کسی قسم کا فل اسٹاپ اور کوما کی تبدیلی نہیں کر سکتے جس کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں