ملک بھر میں مردم شماری کےدوسرے مرحلےکا آغاز

ملک بھر میں مردم شماری کےدوسرے مرحلےکا آغاز

اسلام آباد: ملک بھر میں مردم شماری کےدوسرے مرحلےکا آغاز ہوگیا جو 13 اپریل تک جاری رہے گا۔  جبکہ مردم شماری کےایک چوتھائی حصے پر کام مکمل ہوچکاہے۔

لاہور،کوئٹہ ،کراچی اور پشاور میں مردم شماری کےپہلے فیز کےدوسرے مرحلےکا آغاز
پہلے مرحلے میں مردم شماری کا کام خوش اسلوبی سے مکمل ہوا، ابتدائی تین دن میں رہ جانے والے بلاکس کی خانہ و مردم شماری ہوگی۔ادارہ شماریات کے مطابق دوسرا مرحلہ 13 اپریل تک جاری رہے گاجبکہ پُر شدہ دستاویزات کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مردم شماری کےایک چوتھائی حصے پر کام مکمل ہوچکاہے۔عملہ نے15مارچ سے28 مارچ2017ء تک اپنا کام مقررہ مدت میں مکمل کرلیا ،اس دوران 40226 بلاکوں میں کام مکمل کیا گیا،،
مردم شماری کے پہلےمرحلے میں بلاکس کی کُل تعداد 80471 تھی،بقیہ 40245 بلاک میں آج سے کام شروع ہو ا۔

مصنف کے بارے میں