لندن: دنیا کی پہلی سیلفی منظرعام پر آگئی

لندن: دنیا کی پہلی سیلفی منظرعام پر آگئی

لندن :سیلفیز کے اس دور میں آج کل کی سیلفی سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن سیلفی کی ابتدا اور شوق کب اور کہاں سے چلتا آرہا ہے۔  اس سے شاید ہی کوئی واقف ہو ۔لندن میں منعقد کی گئی، اس سیلفی کی نمائش میں قدیم زمانے سے لیکر آج تک کی جدید سیلفیوں کی نمائش کی گئی ۔

سیلفی کا تصور اکیسویں صدی کا نہیں بلکہ یہ شوق سترہویں صدی میں بھی پایا جاتا تھا۔جس کا ثبوت لندن میں جاری سیلفی نمائش میں رکھے سیلف پورٹریٹس ہیں یعنی وہ پینٹنگز جن میں آرٹسٹوں نے خود کو پیش کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس نمائش میں کئی سیلیبرٹیز کی سیلفیز بھی رکھی گئی ہیں جن میں فٹبالر ڈیوڈ بیکھم،ہیلری کلنٹن،سابق امریکی صدر بارک اوباما اور فلمی ستاروں کی سیلفیاں بھی شامل ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source