اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، خالد لطیف نے تمام الزامات مسترد کر دیئے

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، خالد لطیف نے تمام الزامات مسترد کر دیئے

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے ٹربیونل کے سامنے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔ کرکٹر نے اپنا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ خالد لطیف کے وکیل کا کہنا ہے کہ آج کی کارروائی میں آئندہ کا شیڈول طے ہوا ہے۔ پی سی بی کی چارج شیٹ کا جواب 14 اپریل کو دیں گے۔ کسی کو صرف اندازوں پر سزا نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں ملوث قومی فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے چارج شیٹ کا جواب 29 مارچ کو جمع کرا دیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے ان پر 6 ماہ کی پابندی لگائی گئی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں