ہیلری نے2010میں شوہربل کلنٹن کی تدفین کے احکامات دیے ،خفیہ دستاویزمیں انکشاف

ہیلری نے2010میں شوہربل کلنٹن کی تدفین کے احکامات دیے ،خفیہ دستاویزمیں انکشاف

واشنگٹن ( صباح نیوز)امریکا کی سابق وزیرخارجہ،سابق خاتون اول اور شکست خوردہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ای میل کے افشا نے کئی ایسے راز بھی فاش کردیے جن کا عام حالات میں سامنے آنا ممکن نہیں تھا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیلری کلنٹن کی لیک ہونے والی ای میلز میں پتا چلا ہے کہ 2010 میں بل کلنٹن کے دل کی سرجری کی گئی تو ان کی حالت کافی تشویشناک تھی۔

ہیلری نے اپنی معاون ھما عابدین کو فروری 2010 کو اپنے شوہرکی سرجری کے ایک ہفتے بعد ان کے جنازے تجہیز وتکفین کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی تھی۔یہ انکشاف حکومت کے ایک مانیٹرنگ گروپ کی طرف سے گذشتہ بدھ کے روز سامنے لائی جانے والی دستاویز میں کیا گیا ہے۔ 1184 صفحات کو محیط اس دستاویز میں ہیلری کلنٹن کے وزارت خارجہ کے دور کے امور بھی بیان کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی پروٹوکول آفیسر کابریشیا مارشل نے ہیلری کی ہدایت پر ھما عابدین کو مکتوب لکھا تھا جس میں اسے کہا گیا تھا کہ وہ بل کلنٹن کی ممکنہ وفات کی صورت میں اس کی کفن دفن کی تیاری کریں۔اسی مکتوب کی ایک نقل کلنٹن کے مشیر ڈوگ بانڈ اور ڈیموکریٹک پارٹک پارٹی کی وکیل شیریل میلز کو بھی ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کلنٹن خاندان بل کلنٹن کی ممکنہ وفات کی صورت میں ان کے جنازے کی تیاری کررہا ہے۔مارشل نے ھما عابدین کو لکھا کہ وہ عسکری حکام سے رابطہ کریں تاکہ سابق صدر کے جنازے کے پروٹوکول کا بروقت اہتمام کیا جاسکے۔

ہیلری کلنٹن کی طرف سے اپنے شوہر کی ممکنہ وفات کے بعد اس کے جنازے کی تیاری کی تاکید بل کلنٹن کے دل کی سرجری کے ایک یا ڈیڑھ ہفتے بعد کی گئی تھی۔ بل کلنٹن کے دل کا آپریشن 11 فروری 2010 کو کیا گیا تھا۔ نیویارک اسپتال سے گھر منتقل کرنے کے چند روز بعد بل کلنٹن کے سینے میں اچانک شدید تکلیف ہوگئی تھی۔

مصنف کے بارے میں