سندھ ہائیکورٹ میں ایل اے آر پی کیس کی روز سماعت کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں ایل اے آر پی کیس کی روز سماعت کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ (ایل اے آر پی )کے نام پرچائناکٹنگ کے کیس کی سماعت ٹرائل کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پرچلا کرجلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے نام پر 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کاکیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔سماعت میں عدالت نے سابق ڈائریکٹر فرید کی دوسری بار درخواست ضمانت مسترد کردی ۔نیب کا کہنا تھا کہ ملزم نے منصوبے پر چائنا کٹنگ کرکے فروخت کردیا تھا اور ملزم 2015 سے جیل میں ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source