پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک، ایک روپے فی لٹر اضافے کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک، ایک روپے فی لٹر اضافے کا اعلان

دبئی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک، ایک روپے فی لیٹر اضافہ ہو گا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔


انہوں نے کہا اپریل کے مہینے میں 3 ارب روپے کا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔ حکومتی اعلان کے بعد ڈیزل کی فی لٹر قیمت 83 روپے ہو گئی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بدستور 44 روپے رہے گی۔

پٹرولیم کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں