پنجاب پولیس کیلئے پیر سے نئی یونیفارم پہننے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب پولیس کیلئے پیر سے نئی یونیفارم پہننے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیر کے روز سے کیپیٹل سٹی پولیس اور سینٹرل پولیس آفس میں تمام پولیس افسران اور اہلکار نئی یونیفارم پہنیں گے۔ کیپیٹل سٹی پولیس کو 32 ہزار یونیفارم تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ نئی یونیفارم کی دوسری کھیپ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں پہنچا دی گئی ہے۔

ہیڈ کوارٹر سے فی پولیس ملازم دو یونیفارم حاصل کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے نئی یونیفارم 27 مارچ کو تبدیل کرنی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنیاد اس میں تاخیر ہو گئی۔ اب پنجاب پولیس نے نئی وردی کا معاملہ حل کر لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں