سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی، تین مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی، تین مبینہ دہشت گرد گرفتار

 لاہور: ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں احسان یوسف، وقاص عابد اور معظم علی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ملتان اور بہاولپور میں کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

گرفتار دہشتگردوں سے دستی بم، بارود اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تینوں مبینہ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں