چین 156 چھوٹے مواصلاتی سیارچے خلا میں بھیجے گا

چین 156 چھوٹے مواصلاتی سیارچے خلا میں بھیجے گا

بیجنگ: چین کی سرکاری کمپنی چائنا ایرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن نے 156 چھوٹے مواصلاتی سیارچے زمین کے گرد مدار میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ادارے سے وابستہ انجینئر بی چائو نے بتایا کہ یہ سیارچے نسبتاً کم بلندی پر یعنی سطح زمین سے ایک ہزار کلو میٹر اوپر مدار میں چھوڑے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد چین کے مواصلاتی نیٹ ورک کو توسیع دینا ہے۔

مصنف کے بارے میں