بنگلہ دیش میں مقیم مالدیپ کی معروف ماڈل نے خود کشی کر لی

بنگلہ دیش میں مقیم مالدیپ کی معروف ماڈل نے خود کشی کر لی

ڈھاکہ:  بنگلہ دیش میں رہائش پذیر مالدیپ کی معروف ماڈل نے راؤدھا عاطیف نے خود کشی کر لی ۔معروف ماڈل بنگلہ دیش میں میڈیکل کی اسٹوڈنٹ تھی ۔ اپنی زندگی کا خاتمہ انہوں نے پنکھے سے لٹک کر کیا ۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل  رات کے کھانے کے بعد سونے کیلئے چلی گئی مگر اگلی صبح جب وہ لاپتہ ہوئی تو اس کی تلاش شروع کی گئی تو وہ اپنے ہوسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی۔آر ایم پی کمشنر شفیق الاسلام نے کہا کہ ہم فی الحال اسے خودکشی کا واقعہ قرار نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”ماڈل کے گلے پر گلا گھونٹے کے نشانات پائے گئے اور ہم اس واقعے کو پہلی ترجیح پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ مرنے والی ماڈل معروف غیر ملکی شہری ہیں ۔ماڈل اپنی نیلی آنکھوں اور خوبصورتی کی وجہ سے پورے مالدیپ میں شہرت رکھتی تھی اور اس کو مزید شہرت تب ملی جب بھارت کے فیشن میگزین نے اس کا کور فوٹو شائع کیا۔