وندے ماترم نہ پڑھنے پر7مسلمان کونسلر کارپوریشن ہال سے باہر

وندے ماترم نہ پڑھنے پر7مسلمان کونسلر کارپوریشن ہال سے باہر

میرٹھ: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں انتہا پسندوں نے وندے  ماترم نہ پڑھنے پر7 مسلمان کونسلروں کو کارپوریشن ہال سے نکال دیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلروں نے آئندہ اجلاس میںوندے ماترم نہ پرھنے والے مسلم کونسلرز کے آئندہ اجلاس میں نہ آنے دینے کی دھمکی دی ہے۔ مسلمان کونسلروں نے بی جے پی کے رویے پر کہا کہ ضرورت پڑی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند ادیتیا ناتھ کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کے بعد سے مسلمانوں سے زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source