ابن قاسم باغ کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ

ابن قاسم باغ کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ

کراچی: ابن قاسم باغ کو نجی ادارے کے حوالے کرنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابا۔ ایم کیو ایم کے فیصل سبز واری نے قانونی جنگ لڑنے کا ارادہ کر لیا۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایک پارک ہی کیا پوری حکومت ہی گروی رکھوا دی جائے۔ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے بھی خوب بھڑاس نکالی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور ان کی بھاری بھر کم کابینہ مسائل حل نہیں سکتی تو مستعفی ہو جائے۔

وزیر بلدیات جام خان شورو نے اپوزیشن کے احتجاج کو ذرہ بھر اہمیت نہ دی۔ کہنے لگی کسی کی دھونس میں آئیں گے نہ دھمکی میں۔ ماضی میں کیا کیا ہوتا رہا سب جانتے ہیں۔ صوبائی وزیر کے ریمارکس پر اپوزیشن اراکین نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور شور شرابہ شروع کر دیا۔ ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔

عوام کے منتخب نمائندے تو ابن قاسم باغ کے مستقبل کا فیصلہ نہ کر پائے لیکن بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تمام فریقین میں اتفاق نہ ہو جائے وہ پارک کو اپنی تحویل میں نہیں لیں گے۔