جلسہ جلوس اور احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے، سراج الحق

جلسہ جلوس اور احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے، سراج الحق

لاہور:جلسہ جلوس اور احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے.پولیس ظلم و جبر اورتشدد سےکارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی.

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی وضلعی حکومتیں احتجاج روکنےکی بجائے لوڈشیڈنگ ختم کرائیں.پولیس کریک ڈاؤن کے ذریعے شہریوں کوہراساں کیا جارہا ہے.انہوں نے حکومت سے خبردار کیا ہے کہ اگر  گرفتارکارکنوں کوفوری رہانہ کیا گیا توپورے ملک میں احتجاج کریں گے . وزیراعلیٰ  سندھ شہریوں کولوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں.انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں اس لیے دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔