ایس ای سی پی نے پاک الیکٹران کے حصص کی قیمتوں میں ہیر پھیر کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا

ایس ای سی پی نے پاک الیکٹران کے حصص کی قیمتوں میں ہیر پھیر کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا

اسلام آباد:  سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاک الیکٹرون لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہیر پھیر کرنے پر بروکریج ہاوس، سیڈر کپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور اس کے دو بڑے سرمایہ کاروں کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کر دیا ہے۔مقدمہ جمعہ کے روز سیشن عدالت، ڈسٹرکٹ کراچی میں دائر کیا گیا۔

ملزمان پاک الیکٹران کے حصص کے بڑے بڑے حجم کا لین دین کر کے حصص کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے اور ناجائز منافع کمانے میں ملوث پائے گئے۔ ایس ای سی پی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ سیڈر کپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے صارف سرمایہ کاروں نے پاک الیکٹران کے حصص کے بھاری حجم میں لین دین اور ہیر پھیر کر کے مصنوعی مارکیٹ بنائی اور دیگر سرمایہ کاروں کو ان حصص میں لین دین کرنے کے لئے راغب کیا۔

ایس ای سی پی نے اس تحقیقات کے لئے دو مدتوں کے دوران پاکستان الیکٹران کے حصص میں لین دین کا جائزہ لیا۔  پاک الیکٹران کے حصص میں اتنے بھاری حجم میں لین دین کرتے ہوئے ملزمان نے روزانہ بھاری منافع کمایا۔اس قسم کی ٹریڈنگ کر کے ملزمان سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج آرڈیننس ٩٦٩١ اور سکیورٹیز اینڈ کمیشن رولز ١٧٩١کی خلاف ورزی کی۔

مصنف کے بارے میں