روینہ ٹنڈن کی فلم ”ماتر“ کیساتھ بالی ووڈ میں واپسی

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ روینہ ٹنڈن طویل عرصے بعد فلمی انڈسٹری میں دوبارہ جلوہ ہونگی ، روینا ٹنڈن بالی ووڈ میں اپنی بولڈ اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، انہیں آخری مرتبہ 2015 میں ہدایت کار انوراگ کشیپ کی فلم ‘بومبے ویلوٹ’ میں ایک مختصر کردار میں نظر آئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی فلم نگری میں واپسی فلم ماتر سے ہورہی ہے، جو کہ ایک ایسی ماں کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنی بیٹی سے ہونے والے ریپ کا بدلہ لینے کی ٹھانتی ہے۔روینہ ٹنڈن اس فلم میں ماں کا کردار کررہی ہیں۔فلم میں بھارتی عدلیہ کے کردار کو موضوع بنایا گیا ہے کہ وہ کس طرح خواتین کو انصاف دلانے میں ناکام ہے۔ماتر کا ٹریلر گزشتہ روز ہی ریلیز کیا گیا ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کو باقاعدہ ریپ کیپیٹل کہا جانے لگا ہے۔ اس کی وجہ یہاں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی جرائم ہیں۔فلم ماتر آئندہ ماہ 21 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے جبکہ اس کی ہدایات اشتر نے دی ہیں۔