اسپاٹ فکسنگ کیس، شاہ زیب حسن نے بھی الزامات کو مسترد کر دیا

اسپاٹ فکسنگ کیس، شاہ زیب حسن نے بھی الزامات کو مسترد کر دیا

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے 3 الزامات تسلیم نہیں کیے اور پابندی کے خلاف ٹربیونل میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ کیس سے متعلق بورڈ کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔شاہ زیب حسن نے کہا معلومات چھپانے اور کھلاڑیوں کو بھی نہیں اکسایا۔

اس سے پہلے معطل کرکٹر خالد لطیف نے ٹربیونل کے سامنے تمام الزامات مسترد کر دیئے تھے ۔ کرکٹر نے اپنا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ خالد لطیف کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج کی کارروائی میں آئندہ کا شیڈول طے ہوا ہے۔ پی سی بی کی چارج شیٹ کا جواب 14 اپریل کو دیں گے۔ کسی کو صرف اندازوں پر سزا نہیں دی جا سکتی۔