سلمان خان بھانجے کی محبت میں طویل سفر کے بعد مالدیپ پہنچ گئے

ممبئی : بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اپنے بھانجے آہل کی پہلی سالگرہ میں شرکت کے لیے 22 گھنٹے کا ہوائی سفر کرکے آسٹریا سے مالدیپ پہنچے

سلمان خان بھانجے کی محبت میں طویل سفر کے بعد مالدیپ پہنچ گئے

ممبئی : بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اپنے بھانجے آہل کی پہلی سالگرہ میں شرکت کے لیے 22 گھنٹے کا ہوائی سفر کرکے آسٹریا سے مالدیپ پہنچے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی شوٹنگ کے لیے آسٹریا میں موجود تھے جہاں وہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرانے کے بعد بھانجے کی سالگرہ کے لیے 22 گھنٹے کا طویل فضائی سفر کرکے مالدیپ پہنچے اور آہل کی پہلی سالگرہ میں شریک ہوئے۔
سلمان خان کی بہن ارپتا خان کے بیٹے آہل کی سالگرہ کی تقریب مالدیپ کے جزیرے میں ہوئی جس میں پوری خان فیملی کے علاوہ سلمان کی قریبی دوست لولیا وینترنے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“کی ہدایتکاری کے فرائض علی عباس ظفرسر انجام دے رہے ہیں اور فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔